جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: عوامی مجلس عمل کا ”کشمیر آبزرور“ کے مدیر اعلیٰ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 764 | 22 Dec 2023  

 

سرینگرنیوزڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے روزنامہ کشمیر آبزرور کے مدیر اعلیٰ سجاد حیدر انصاری کی والدہ اور اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری کی چاچی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے سرینگر کے علاقے نوشہرہ کے رہائشی غلام قادر ہٹوکے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اپنی بھر پور تعزیت کا اظہار کیاہے۔
عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے شالیمار اور نوشہرہ جاکر مرحومین کے لواحقین تک میرواعظ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھی ایک بیان میں غلام محمد قادر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0