بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس سے بم برآمد

       
مناظر: 428 | 23 Dec 2023  

کراچی ( نیوز ڈیسک) پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس کی بوگی سے بم برآمد ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس ٹرین کی کوچ نمبر 5 کی سیٹ نمبر 71، 72 کے نیچے سے ایک مشکوک بیگ ملا جس کے اندر سے سوئچ اور تاریں نظر آرہی تھیں۔
سٹاف کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ فوری طور پر پہنچ گیا، بیگ کی تلاشی کے دوران آئی ای ڈی بم برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی ریلوے شوکٹ کھٹیان پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، ایس ایس پی ریلوے نے کہا کہ فوری طور پر کارروائی کر کے ٹرین کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بم کا مجموعی وزن 5 کلو تھا جس کے اندر 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بم کو ٹائمر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا ، بم کو دو کنٹرولڈ دھماکے کرکے ناکارہ بنایا گیا بم کے ساتھ موٹر سائیکل کی بیٹری نصب تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0