پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

پونچھ :بھارتی فوجیوں نے تین شہریوں کو دوران حراست شہید کر دیا

       
مناظر: 730 | 23 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں تین کشمیریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد کو ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز Bafliaz میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میںلیا تھا۔ شہریوں کے حراستی قتل کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔شہداءکے لواحقین نے اپنے پیاروں کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات اور مجرم بھارتی اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔
یاد رہے ان تینوں شہریوں کو جمعرات کو ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے ایک حملے کے بعد گرفتار کیا تھا جس میں پانچ فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0