سرینگر ( نیوز ڈیسک ) ہندوستانی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے راجوری قصبے کے نواحی دیہاتوں میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہندوستانی فوج نے دیہاتوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی بھی نظر آنے والے شخص کو پکڑ کر فوجی کیمپوں میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہندوستانی فوجیوں کے تشدد سے اب تک کم از کم 4مقامی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستانی فوجیوں نے اب تک ایک سو سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لیا ہے اور فوجی کیمپوں میں انہیں بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں دکھایا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کے تشدد سے متعدد افراد بے ہوش زمین پہ پڑے ہوئے ہیں اور ہندوستانی فوجی ان زخمیوں کو برہنہ کر کے ان کے زخموں پہ مرچیں چھڑک رہے ہیں۔
راجوری کے نواحی علاقے میں دو روز قبل کشمیری فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی فوج کی دو گاڑیوں کونشانہ بنایا تھا جس میں5ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔ علاقے میں فریڈم فائٹرز کی موجودگی سے ہندوستانی فوجی شدید خوف کا شکار ہیں اور اپنا غصہ ارد گرد کے دیہاتوں میں رہنے والوں پہ بدترین ظلم و تشدد کرتے ہوئے نکال رہے ہیں۔
Indian forces have not only brutally beaten up Kashmir civilians but also pouring chili powder on their wounds- 3 Kashmiris dead. Modi has responded by suspending internet in Kashmir. pic.twitter.com/ZJ40Mynmab
— Ashok Swain (@ashoswai) December 23, 2023