جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

میرواعظ عمر فاروق کا پونچھ میں بے گناہ شہریوں کے دوران حراست قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

       
مناظر: 731 | 24 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے پونچھ میں محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد نامی تین بے گناہ شہریوں کے دوران حراست قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تینوں شہریوں کو بھارتی فورسز نے پوچھ گچھ کے نام پر چند دیگر افراد کے ہمراہ حراست میں لیا تھا ۔ میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں واقعے میںملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔بیان میں کہاگیاکہ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز اورمجاہدین کے درمیان تصادم کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم ہر طرح کی خونریزی اور انسانی جانوں کے زیاں پرافسردہ ہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی جانوںکے زیاں کا عمل گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور بظاہر اس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا۔بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسلسل مذاکرات اور مکالمے کے ذریعہ مسائل کے حل کی وکالت کرتی رہی ہے تاکہ انسانی جانوں کے زیاں کو روکا جاسکے کیونکہ مشکلات اور مسائل کے خاتمے کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0