سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بجبہاڑہ کے علاقے گدھن جی پورہ میں دریائے جہلم سے راجوری کے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ایک شخص کی لاش جس کی شناخت رومی شرما کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی پولیس اور مقامی لوگوں نے دریائے جہلم سے برآمد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر موت کی وجہ ڈوبنا ہے، طبی معائنے کے بعد اصل تفصیلات کی تصدیق ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لاش بوسیدہ ہوگئی ہے اور اسے طبی وقانونی کارروائی کے لیے سب ڈویژنل اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا ہے۔
بجبہاڑہ سے راجوری کے ایک شخص کی لاش برآمد
مناظر: 673 | 25 Dec 2023