پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

حریت رہنمائوں کاقائداعظم کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

       
مناظر: 263 | 25 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو آج ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لئے پرعزم تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوں پروفیسر عبدالغنی بٹ، غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری ،سید سبط شبیر قمی ، خواجہ فردوس،سید بشیر اندرابی، محمد شفیع لون اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ قائداعظم ایک بصیرت افروز اورعظیم رہنما تھے اور جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے انکی متحرک قیادت میں ایک علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر 1947میں اس کو حاصل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تحریک پاکستان کا حصہ ہیں اور انہوں نے قیام پاکستان کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان سے بے پناہ محبت ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسی وقت مکمل ہو گا جب کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر اس کا حصہ بنے گا۔بیانات میں کہا گیا کہ قائداعظم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اور معاشی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان کشمیریوں کا مقدر ہے اور کشمیری عوام پاکستان کی تکمیل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ قائداعظم نے درست نشاندہی کی تھی کہ مسلمانوں کو برصغیر میں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک الگ ریاست کی ضرورت ہے جبکہ دفعہ370کی منسوخی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ برصغیر میں مسلمانوں کو ایک الگ ریاست کی ضرورت تھی اور بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہدبھی دو قومی نظریے پر مبنی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ،محمد فاروق رحمانی ، شیخ عبدالمتین اورامتیاز وانی نے بھی اسلام آباد سے جاری اپنے بیانات میں قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردے کرکہاتھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا اور یہی نظریہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔حریت رہنمائوںنے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ قائد اعظم حق پر تھے اور ان کی انتھک جدوجہد نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں ایک علیحدہ وطن فراہم کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0