جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پونچھ : 3کشمیریوں کے دوران حراست قتل کی شدیدمذمت

       
مناظر: 491 | 26 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے اکائیوں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک مزاحمت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں3 شہریوں کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس واقعے کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں شہریوں کو فوجی کیمپ میں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزبھارتی قابض فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کا واضح ثبوت ہیں۔
ادھرغیر قانونی طورپر نظربند تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر سینٹرل جیل سے جاری ایک پیغام میں تین کشمیری شہریوں کے دوران حراست قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو 1947سے کشمیر ی عوام پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ بھارتی مظالم کی بدترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دکھ کی اس گھڑی میں پیر پنجال میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0