پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض حکام نے محبوبہ مفتی کوگھر میں نظربندکردیا

       
مناظر: 452 | 26 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے تاکہ انہیںضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج کی حراست میں شہید ہونے والے تین شہریوں کے اہل خانہ سے ملنے سے روکا جاسکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی کوپیر کو گھر میں نظر بند کر دیا گیاجو نظربندی سے قبل کہہ چکی ہیں کہ زمینی حقائق نے مودی حکومت کے جموں و کشمیر میں امن کے دعوے سے ہوانکال دی ہے۔ محبوبہ مفتی سرنکوٹ جانے والی تھیں۔بھارتی فوج نے جمعہ کی صبح پوچھ گچھ کے نام پر اٹھائے گئے آٹھ شہریوں میں سے تین کو دوران حراست شہید کردیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0