پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اترپردیش:مسجد کی دیواروں پر ہندوتوا نعرے درج کیے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ

       
مناظر: 237 | 27 Dec 2023  

 

علی گڑھ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ شہر میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے ایک مسجد کی دیواروں پر ہندوتوا نعرے درج کئے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس واقعے کے بعد ریاست میں ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مسجد کی دیواروں پر تحریر کئے گئے ہندوتوا نعرے ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر متنازعہ رام مندر کے آئندہ ماہ ہونے والے افتتاح سے متعلق ہیں ۔بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت ہندوانتہاپسند جان بوجھ کر مسلم آبادی والے علاقوں بالخصوص مساجد کی دیواروں پر جے شری رام جیسے ہندوتوا نعرے لکھتے رہتے ہیں تاکہ بھارت بھر میں خاص طور پر ان ریاستوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی جا سکے، جہاں بی جے پی کی حکومتیں قائم ہیں۔ اس توہین آمیز فعل سے مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اورہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندو انتہاپسندوںکو ایک مسجد کی دیوار پر ہندوتوانعرے درج کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جس سے علاقے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0