ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں تاریخی مسجد اور اس سے ملحقہ مدرسے کو خستہ حال قراردیکر منہدم کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے انجمن اتحاد المسلمین کی انتظامیہ کو مسجد اور مدرسہ کے انہدام سے متعلق ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تاہمہ انتھک کوششوں کے باوجود، انجمن متعلقہ مقامی عدالت سے اسٹے حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ہیں، جس کی وجہ سے مسلمانوں کو شدید تشویش لاحق ہے۔انجمن اتحاد المسلمین، جو 1987سے رجسٹرڈ ہے، مذہبی اور تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز رہی ہے۔ باضابطہ رجسٹریشن سے کئی سال قبل سے ہی مسجد کی پہلی منزل پرباجماعت نمازیں ادا کی جا رہی ہیں۔مسجد کے ٹرسٹی اسلم اسماعیل شیخ نے مسلمانوں کو درپیش چیلنجوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے پہلا نوٹس ملنے کیبعد انجمن نے آڈٹ کرا کر پورٹ پیش کی ۔تاہم بدقسمتی سے اس رپورٹ کو قبول نہیں کیا گیا اور اس کے بعد کی رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انجمن نے عدالت سے رجوع کیا، لیکن اسٹے نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ انجمن ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور تاریخی مسجد اور مدرسہ کو بچانے کی جنگ جاری ہے اورانہیں ہندوتوا حکمرانوں اور اس کی جانبدارعدلیہ سے کسی بھی قسم کے انصاف کی امید نہیں ۔