جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروسزمعطل رہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی قابض انتظامیہ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج کی حراست میں 3 شہریوں کے قتل کے بعد دونوں اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے کشمیری بالخصوص طلبا اور تاجر شدیدپریشان ہیں اورانٹرنیٹ سروس کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل دور میں، موبائل انٹرنیٹ سروس ہرشہری کی بنیادی ضرورت ہے ۔کشمیری طلباء اور تاجروں نے انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔