پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

”اقوام متحدہ جموں وکشمیر میں استصواب رائے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے“، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

       
مناظر: 950 | 27 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوا م متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے،کشمیریوں کی زندگیاں بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
پوسٹروں میں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کیوجہ سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی جہنم بن گئی ہے، بھارتی فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور وہ بے گناہ کشمیریوں کو دوران حراست اور جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں۔
پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری پر بھی زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کا نوٹس لے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0