بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے مسرت عالم کی ” جموںوکشمیر مسلم لیگ ”پر پابندی عائد کردی

       
مناظر: 272 | 28 Dec 2023  

 

سرینگر ،اسلام آباد ( نیوزڈیسک)نریندر مودی کی زیر قیادت انتہا پسند ہندوبھارتی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کی اپنی مذموم کوششوں کے تسلسل میں غیر قانونی طور پر نظر بند مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر مسلم لیگ (جے کے ایم ایل) پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مسرت عالم بٹ جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں گزشتہ کئی برس سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں نظر بند ہیں، مودی حکومت نے مسلم لیگ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت 5 برس کے لیے پابندی لگا دی۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے” ایکس ”پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مسلم لیگ اور اس کے ارکان بھارت مخالف اور آزادی کی حامی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس حریت کانفرنس، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور کنوینئر مسلم لیگ جموں و کشمیر شیخ عبدالمتین نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر مسلم لیگ پر پابندی عائد کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی تنظیم پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر اس پر پابندی لگانا جمہوریت کے لیے ایک بدنما داغ ہے،حق وانصاف کے لیے اٹھنے والی کوئی بھی آواز ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ کبھی دبی ہے اور نہ آئندہ کبھی دب سکے گی۔ بھارتی وزارت داخلہ امیت شاہ نے ایک ٹویٹ میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر مسلم لیگ کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا۔اعلا میہ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر مسلم لیگ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین مسرت عالم بٹ نے تشکیل دی تھی جو اپنے بھارت مخالف اور پاکستان نواز موقف کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے ارکان مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی سرگرمیوں میں سب سے آگے رہے ہیں اور کشمیر کو بھارت سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ اور اس کے ارکان خاص طور پر مسرت عالم بٹ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مسلم لیگ کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت پانچ سال کی مدت کے لیے غیر قانونی قرار دیا ہے ،مسرت عالم بٹ کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جموںو کشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ وہ بھارتی آئین کے دائرے میں مسئلے کے کسی بھی تصفیے کو مسترد کرتے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0