پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیرکی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، سراج الحق

       
مناظر: 229 | 28 Dec 2023  

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے زندگی کے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،بزدل حکمرانوں کی وجہ سے امت ہر جگہ گاجر مولی کی طرح کاٹی جارہی ہے،جماعت اسلامی باطل نظام اور اس کی محافظ کرپٹ سیاسی مافیہ کے خلا ف جدوجہد کررہی ہے،آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی ، بے روزگاری ا ور بدآمنی کی ذمہ دارآزمائی ہوئی قیادت ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلام سے نجات دلائی گی،امریکہ کا صدر اسرائیل کا کئی مرتبہ دورہ کرسکتے ہیں تو اسلامی ممالک کے حکمران غزہ کادورہ کیوں نہیں کرتے اگر میں وزیراعظم ہوتاغزہ ضرور جاتا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان موجود ہمراہ تھے،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا،جماعت اسلامی پاکستان اول روزسے تحریک آزادی کشمیرکی پیشتبانی کا حق ادا کررہی ہے اس پر اہل کشمیر جماعت اسلامی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر آزاد کشمیراور پاکستان کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا.

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ 24کروڑ پاکستان عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،حکمرانوں کی کمزوریاں ہوسکتیں ہیں مگر پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ ہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قرارادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے عہد کررکھا ہے کہ وہ ان کو حق دلائے گی۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد مبنی بر حق ہے، اسرائیل اور ہندوستان جارحیت کرتے ہوئے بدترین جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔ہندوستان اور اسرائیل کو جنگی جرائم کامرتکب قراردے کر کاروائی کی جائے۔اسلامی ممالک کو اس حوالے سے پہل کرنی ہوگی۔

اس موقع پر انھوں نے کہاکہ پاکستانی عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو کشمیراور فلسطین کو آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے مسائل حل کریںگے۔پاکستان کو سپر طاقت بنائیںگے ،بلاتخصیص دنیا بھر کے مظلوموں کی مدد کریںگے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0