پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعدسے 3کروڑ مسیحیوں کی حالت ابتر ہے

       
مناظر: 614 | 28 Dec 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) ایک فرانسیسی روزنامہ اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں 2014میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ملک میں 3کروڑ سے زائد مسیحیوں کی حالت ابتر ہے اور انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
فرانسیسی روزنامہ “Afternoon”نے بھارت میں عیسائی اقلیت کے ساتھ امتیازی سلوک پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔اخبار نے کہاکہ قوم پرست نہ صرف اتر پردیش میں بلکہ پورے شمالی بھارت میں موجود ہے ، جہاں بی جے پی اور قوم پرستی کا نیٹ ورک مضبوطی سے قائم ہے۔بھارت کی 28ریاستوں میں سے 11میں تبدیلی مذہب کو جرم قراردینے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے ۔اخبار کے مطابق ہندوتوا کارکنوں نے ملک کی اقلیتوں میں خوف و دہشت پھیلانے کیلئے تبدیلی مذہب کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کا استعمال کیا۔رواں سال جنوری اور جولائی کے دوران مسیحیوں کے جبری تبدیلی مذہب کے 63واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 35پادریوں کو قید کیا گیا۔اخبار نے ایک وکیل کے حوالے سے کہاہے کہ یہ قانون ہندو قوم پرستوں کے لیے تمام عیسائی، مذہبی اقلیتوں سے نجات حاصل کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔ وکیل نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ قانون اتنا مضبوط ہے اس کیلئے کسی قسم کے شواہد کی ضرورت نہیں اور صرف متاثرہ افرا د کو ہی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے شواہد پیش کرنے پڑتے ہیں جبکہ الزام لگانے کیلئے کسی قسم کاکوئی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔اخبار کے مطابق2014میں بھارت میں برسر اقتدار آنے کے بعد نریندر مودی نے بھارت کے سیکولر ریاست کی شناخت کو نقصان پہنچایا ہے اور اسے ہندو راشٹر قراردیا ہے ۔ مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت میں تین کروڑ مسیحیوںکی حالت انتہائی ابتر ہے اور انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0