بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ سے 3شہریوں کے دوران حراست قتل کی رپورٹ طلب

       
مناظر: 872 | 28 Dec 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3بے گناہ شہریوں کے دوران حراست قتل کے چند دن بعد، اقلیتوں سے متعلق بھارت کے قومی کمیشن نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی کمیشن نے نئی دلی سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن صدام مجیب کی شکایت پر کارروائی کر تے ہوئے قابض انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ صدام مجیب نے کمیشن میں دائر کی گئی اپنی شکایت میں پونچھ میں 3شہریوں کے دوران حراست قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ جمعہ کو22 سالہ محمد شوکت، 45سالہ محفوظ حسین اور 32سالہ شبیر احمد کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیاتھا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل 29سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تینوں کشمیریوں کو برہنہ کرکے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اوران کے زخموں پر مرچیں ڈالتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے ان 3 شہریوں کے ہمراہ حراست میں لئے گئے 5دیگر افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے،بھارتی کمیشن نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے نام ایک مراسلے میں ان سے 15جنوری 2024 تک اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0