بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

الیکشن میں لیگی اتحاد کی جیت متوقع، پی ٹی آئی ہار جائے گی: اکنامسٹ کی رپورٹ

       
مناظر: 948 | 29 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی جریدے دی اکنامسٹ کے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت کا امکان ظاہر کردیا۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2024 میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت متوقع ہے اور تحریک انصاف ہار جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی استحکام اور سکیورٹی کمزور ہے، حقیقی جی ڈی پی مالی سال 2023-24 جولائی تا جون میں قدرے سکڑ جائے گی۔
بین الاقوامی تنظیم IPSOS پر شائع آرٹیکل کے مطابق مئی میں وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا تاہم پاکستان کے ریاستی اداروں نے قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پیکج حاصل کیا جس سے خودمختار قرضوں پر ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کے کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی جس کے باعث ستمبر اور اکتوبر کے میں کرنسی میں 10فیصد اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0