اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

وال اسٹریٹ جرنل نے عمران خان کو ناکام آئیڈیاز کا حامل اور قیادت کیلئے غیرموزوں قرار دے دیا

       
مناظر: 343 | 29 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ناکام آئیڈیاز کا حامل اور قیادت کیلئے ناموزوں قرار دے دیا۔
امریکی اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کسی طرح پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو پاکستان کے تیز ترین زوال کا باعث بنیں گے۔
اخبار نے لکھا کہ پاکستان بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کم ہوتی فی کس آمدنی اور 30 فیصد افراط زر کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کو ناکام آئیڈیاز کے حامل کرشماتی لیڈر کے بجائے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے.
اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس امریکا کی مخالفت،، پین اسلام ازم اور بائیں بازو کے پرانے معاشی خیالات کے سوا کچھ نہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بھارت کے ساتھ امن میں ہے۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ پاکستان کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف کا قرض چاہیے اور امریکا آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے پاکستان کے تعلقات خراب کر لیں گے۔
اخبار کے مطابق پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0