پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال لندن میں انتقال کر گئے

       
مناظر: 913 | 30 Dec 2023  

 

لندن( نیوز ڈیسک )معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال لندن میں انتقال کر گئے ہیں ۔ پروفیسر نذیر شال کی عمر 77سال تھی ۔وہ گزشتہ دوماہ سے علیل تھے اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ گردوں اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے ۔پروفیسر شال نے اپنی پوری زندگی تحریک آزاد کشمیر کیلئے وقف کررکھی تھی ۔ وہ تمام عمر کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے سیاسی اور سفارتی طورپر خدمات انجام دیتے رہے ۔

بھارتی مظالم سے تنگ آکر انہوں نے 1991میں مقبوضہ کشمیر سے پاکستان ہجرت کی ۔2004وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے لندن چلے گئے اور انہوں نے وہاں پر کشمیر سینٹر لندن کی سربراہی کی ۔ انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی نمائندگی بھی کی ۔ بارہمولہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر حریت رہنما ، انسانی حقوق کے علمبردار ،ایک شاعر ، ادیب ، صحافی ، کالم نگار اور ماہر تعلیم تھے اورانہیں انگریزی، اردو اور کشمیری زبانوں پر عبور حاصل تھا ۔وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔
انہوں نے روزنامہ کشمیر مرر (Kashmir Mirror)اور خبررساں ایجنسی کشمیر پریس انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اور کشمیر سینٹر برطانیہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طورپرخدمات انجام دیں۔ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے باٹنی میں ماسٹر ز کیا اور بعدازاں ہماچل پردیش یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا۔
انہوں نے سینٹ جوزف انسٹیٹیوٹ بارہمولہ سے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغازکیا اور بعدازاں محکمہ تعلیم میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کی ۔پروفیسر شال نے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف مقبوضہ علاقوں میں لوگوں کے انسانی حقوق کو اجاگر کیا۔ پروفیسر شال ایک تھنک ٹینک سائوتھ ایشیا سینٹر فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین بھی تھے۔ان کی تصانیف میں سپیکنگ سائلنس ، ویوپنگ وزڈم اور ٹورمنٹڈ پاسٹ اینڈ بریشڈ پریزنٹ شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0