اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا گھس بیٹھ، کئی کشمیری نوجوان گرفتار

       
مناظر: 332 | 30 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن جاری ہیں ، کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ، کئی علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے
کے پی آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے علاوہ پونچھ اور راجوری میں قابض فوج نے کئی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے ،بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ، پونچھ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیموں کے کا رکن قرار دیا۔راجوری اور پونچھ میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات کئے گئے ہیں اور وسیع علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن جاری ہے
وسطی کشمیر میں کئی علاقوں کا بھی فوج نے محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے ،ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے قصبے میں دکانداروں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ ضلع بڈگام کے علاقے ماگام کے مکینوں نے گزشتہ اٹھارہ دن سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0