جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر: ہائیکورٹ نے چار افراد کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

       
مناظر: 357 | 30 Dec 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت چار افراد کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے مزمل محمد وگے، مختار احمد ڈار، بشیر احمد کوکا اور عرفان علی رنگا کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے۔