پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت:مودی کے دورے سے قبل اترپردیش میں خاتون سمیت چارکشمیری گرفتار

       
مناظر: 876 | 30 Dec 2023  

لکھنو(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ایودھیا سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او)سری رام پانڈے نے بتایا کہ گرفتار کشمیریوں کا تعلق جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ سے ہے اور انہیں جمعہ کی رات ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی وزیر اعظم مودی کے دورہ ایودھیا کے پیش نظر نگرانی کے ایک حصے کے طور پر کی گئی ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ چاروں افرادسے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتارافراد نے بتایا کہ وہ ایک مدرسے میں کام کرتے ہیں اور چندہ لینے کے لئے باربنکی آئے ہیں اوروہ اس مقصد کے لئے ہرسال موسم سرما میں ملک کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0