پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے بارہمولہ میں ایک اور بے گناہ کشمیری کا گھر، گاڑی ضبط کرلی

       
مناظر: 526 | 1 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں جھوٹے الزام پر ایک اوربے گناہ کشمیری کا گھر اورگاڑی ضبط کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بارہمولہ کے علاقے وانی گام پائین کے رہائشی فاروق احمد بٹ کے گھر اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے سیکشن25 کے تحت رہائشی مکان اور گاڑی(سوئفٹ کار)کو ضبط کرلیاہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین ظالمانہ کارروائی من گھڑت الزامات پر کشمیریوں کو ان کی زمینوں، جائیدادوں اور ملازمتوں سے محروم کرنے کے فسطائی مودی حکومت کے مذمو م منصوبے کا حصہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0