\
پیر‬‮   10   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

برطانوی وفد کی جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

       
مناظر: 731 | 3 Jan 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے مانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈار کی قیادت میں برطانیہ کے میئرز اور کارکنوں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وفد نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ اورمسئلہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔