سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے فریسل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ جل کر خاکستر ہو گیا ۔ آگ نے دو منزلہ جامع مسجد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے مسجد کی چھت کو نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔