اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

”اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قرارداد پر عمل درآمد کرائے”: مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرچسپاں

       
مناظر: 323 | 3 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں عالمی ادارے پر زوردیاگیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت سے مسلسل محروم رکھنے کا نوٹس لے ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کا اعتراف 5جنوری 1949کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں کیاگیاتھا۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے پہلے ہی کشمیریوں سے ان کے تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں اور اب وہ ظالمانہ قوانین کے تحت کشمیری عوام کی اراضی، مکانات،دکانیں ،تعلیمی ادارے ضبط اور ان کے تمام بنیادی حقوق چھین رہی ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔پوسٹروں میں مزید کہاگیاہے کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو نافذ کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ پوسٹروں کے مطابق بھارت کشمیریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہا ہے ۔ کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد سے متعلق اسکی ذمہ داری یاد دلائی ہے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کے مظالم سے نجات دلائی جاسکے ۔پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

 

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0