بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا، راہداری ضمانت منظور

       
مناظر: 333 | 4 Jan 2024  

 

پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو زرتاج گل کی گرفتاری سے روکتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ ہماری روایت نہیں کہ خاتون کو گرفتار کریں، ایک خاتون کے لیے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل اگر آپ مسئلے کا حل نہیں نکال سکتے توپھرہم دونوں کومستعفی ہونا چاہیے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ خاتون نے پولیس پر حملہ نہیں کیا جو اتنی نفری تعینات کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0