لندن(نیوز ڈیسک ) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 5جنوری کو برطانیہ بھر میں یوم حق خودارادیت کشمیر منایا جائے گا مختلف شہروں میں تقریبات اور سیمناز منعقد کیے جائیں گے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت ، جدوجہد آزادی اور اقوام متحدہ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا کشمیری اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کا پُرامن اور مستقل حل چاہتے ہیں5 لاکھ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ بھارت عالمی معائدوں کی خلاف ورزیاں اور اپنے وعدوں سے انحراف کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور بھارت کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے صدر چوہدری بابر وڑائچ، تحریک کشمیر اٹلی بلونیا کے صدر چوہدری شہزاد مشتاق ، اور تحریک کشمیر یورپ اسپین کے صدر محمد شفیق تبسم نے اعلان کیا ہے کہ یوم حق خودارادیت کشمیر 7جنوری کو منایا جائے گا کشمیری کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنما کشمیریوں کے ساتھ ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہا ر اوردنیا کی توجہ بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد پر مبذول کرائی جائے گی۔ مسلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اقوم متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرئے۔ خطے کا امن مسلہ کے حل کے ساتھ وابستہ ہے۔ کشمیریوں کی جدجہد حق اور انصاف پر مبنی ہے۔ اقوام متحدہ نے اگر اپنا موثر کردار ادا کیا ہوتا تو لاکھوں کشمیری بھارتی دہشتگردی کا نشانہ نہ بنتے کشمیری عوام آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے اقوام عالم کو بار بار آپنے وعدے دلاتے رہیں گے ۔