سرینگر(نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروںنے ضلع کے علاقے ہادی گام کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ فوجیوں نے شدید فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوجیوں کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز اہلکاروں نے پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری رکھاہوا ہے۔