نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے آج ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان جاوید احمد متو کو نئی دلی میں اس کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔کشمیری نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے، پولیس نے اسے ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیاہے ۔بھارتی حکام مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر یا بھارت میں کسی بھی کشمیری نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے اس الزام کا سہارہ لیتے ہیں۔دلی پولیس کے خصوصی سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری نوجوان کی گرفتاری پر10لاکھ روپے کا انعام مقررتھا۔