اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے منتظر ہیں،نگران وزیر اطلاعات

       
مناظر: 867 | 5 Jan 2024  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے منتظر ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگران وزیر اطلاعات نے جمعہ کو یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949کو آج ہی کے دن ایک قرارداد کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے اس وعدے کو 75 برس گزر گئے لیکن افسوس کہ یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے وعدے پورے کرے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، متنازعہ علاقے کی حیثیت کے بارے میں 11دسمبر 2023کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سمت میں تازہ ترین قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کو جائز حق ملنے اور جدوجہد آزادی کی کامیابی تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0