ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

       
مناظر: 693 | 6 Jan 2024  

 

ملتان( نیوز ڈیسک) ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔
ملتان کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹریبونل نے مسترد کیا۔
تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0