جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

انڈونیشیامیں امام مسجد دوران سجدہ انتقال کر گئے

       
مناظر: 706 | 6 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انڈونیشیا میں نماز فجر کی امامت کے دوران امام کی روح سجدے کی حالت میں پرواز کر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یوں تو ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر ایک شخص کی یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی موت ایمان کی حالت میں ہو اور اگر کسی کی موت حالت نماز میں ہوجائے تو اس سے بہتر موت اور کیا ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں امام نماز پڑھاتے ہوئے سجدے کی حالت میں اس فانی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں، جب امام صاحب کافی دیر تک سجدے کی حالت سے اُٹھ نہ سکے تو پہلی صف میں موجود ایک شخص نے نماز مکمل کرائی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 2 روز قبل انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں فجر کے وقت پیش آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سجدے کی حالت میں انتقال کرجانے والے نوجوان امام شیخ نفیس تھے، ان کے انتقال کے بعد جس شخص نے نماز مکمل کروائی وہ مسجد کے موذن تھے۔ یہ منظر مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز فجر مکمل کرنے کے بعد امام کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازیوں کے مطابق امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہوجایا کرتی تھی۔ وہ نیک اور رحم دل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0