پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں غیر قانونی چلڈرن ہوم سے 26لڑکیاں غائب

       
مناظر: 610 | 7 Jan 2024  

 

بھوپال(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے چلڈرن ہوم سے 26لڑکیاں لاپتہ ہونے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھوپال کے ایک شیلٹر ہوم سے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 26لڑکیاں لاپتہ ہو گئی ہیں۔یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے چیئرمین پریانک قانونگو نے بھوپال کے گرلز ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا۔شیلٹر ہوم کے رجسٹر کو چیک کرنے کے بعد چیئرمین کو پتہ چلاکہ اس میں 68لڑکیوں کے نام درج ہیں جبکہ ان میں سے 26لڑکیاںغائب ہیں۔جب شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر انیل میتھیو سے لاپتہ لڑکیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے غیر قانونی طورپرچلائے جارہے چلڈرن ہوم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق چلڈرن ہوم میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0