جمعرات‬‮   11   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

       
مناظر: 814 | 8 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج بھی مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج21دسمبر 2023سے راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں نام نہاد مشکوک نقل و حرکت کے نام پر کارروائیاں کررہی ہے۔آپریشن کے دوران فوجی اہلکار گھروں میں گھس کرمکینوں کو ہراساں کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ وہ آزادی پسند لوگوں کے خلاف بھارتی فوج کے مخبر بن کر کام کریں ورنہ ان پر تشدد کیاجائے گا جس طرح بھارتی فوج نے 22دسمبر 2023کو ان اضلاع میں کیا تھا جس میں تین شہری دوران حراست شہید اورمتعدد زخمی ہوئے تھے۔ فوجیوں نے شوپیاں، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔