بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت :مدھیہ پردیش میں ہندوتوا ہجوم کا مسیحی اسکول پر حملہ

       
مناظر: 571 | 12 Jan 2024  
بھوپال(نیوز ڈیسک )  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے ارکان کی قیادت میں ایک ہندوتوا ہجوم نے ایک مسیحی مشنری اسکول پر حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بیتول میں ہندوتوا کے ارکان اس وقت زبردستی اسکول میں گھس گئے جب وہاں دعا ئیہ تقریب جاری تھی۔ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ہندوتوا کے ہجوم نے دعویٰ کیا کہ مسیحی برادری کے لوگ زبردستی تبدیلی مذہب میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میںہندوتوا کے غنڈوں کی جانب سے عیسائی اسکولوں اور گرجا گھروں پر حملے ایک معمول بن چکاہے۔ستمبر 2023میں اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست کے ضلع ساگر میں پیش آیا جہاں ہندوتوا کے غنڈوں نے ہندو دیوتا کی توہین کا الزام لگاکر سینٹ میریز کانوینٹ اسکول پر حملہ کیا۔ ہجوم زبردستی پرنسپل کے کیبن میں گھس گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔پرنسپل سسٹر سریتا جوزف نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بغیر کسی تعصب کے تمام مذاہب پر اسکول کے احترام پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے تمام طلبا کو یکساں طور پر تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0