منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی انتخابات قریب آتے ہی مودی حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا

       
مناظر: 325 | 12 Jan 2024  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں انتخابات قریب آتے ہی مودی حکومت نے پروپیگنڈوں کا بازار گرم کردیا۔ پاکستان میں سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا مودی حکومت کے پروپیگنڈے کا حصہ بن گئے اور انہوں نے ایک انٹرویو میں پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو مودی کی کامیابی قرار دے دیا۔ اجے بساریہ نے کہا کہ ابھی نندن کی گرفتاری پر مودی سرکار نے پاکستان پر 9 میزائل داغنےکا فیصلہ کرلیا تھا اور پاکستانی وزیراعظم نے مودی کو بارہا کالیں کیں لیکن مودی نے جواب نہ دیا۔ بھارتی پروپیگنڈے پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اس وقت بھارتی پروپیگنڈےکا مقصد انتخابات میں عوام کی ہمدردیاں لینا ہے، مودی سرکار ماضی میں بھی جھوٹے دعوے کرچکی ہے، اس کے جھوٹے دعوؤں کو عالمی میڈیا اورماہرین بے نقاب کرچکے ہیں۔