سری نگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ “(کے پی ڈی سی ایل) نے سمارٹ میٹر صارفین کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے سمارٹ میٹر صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے زیر التوا بل فوری طور پر ادا نہ کیے تو انکی بجلی کاٹ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں بجلی کے سمارٹ میٹر نصب کر دیے ہیں جن کے خلاف کشمیری عوام سخت احتجاج کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ میٹر انتہائی تیز رفتار ہیں اور وہ انکے ذریعے آنے والے بھاری بلوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں ۔