بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اترپردیش: مودی حکومت نے مدارس کے تقریباً 21ہزار اساتذہ کی تنخواہیں روک دیں

       
مناظر: 803 | 12 Jan 2024  

 

لکھنو(نیوز ڈیسک )بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے دینی مدارس کے تقریباً21ہزار اساتذہ کو تنخواہوںکی ادائیگی روک دی ہے۔ ان اساتذہ میں ریاضی اور سائنس پڑھانے والے بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اتر پردیش میں 21ہزار2سو زائد مدارس میںسائنس ، ریاضی ، سماجیات ، ہندی اور انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کو ریاستی حکومت ماہانہ بنیاد پر 3ہزار جبکہ مرکزی حکومت 12ہزار روپے فراہم کرتی تھی ۔ اتر پردیش میں مدرسہ بورڈ کے سربراہ افتخار جاوید کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو وفاقی حکومت کی طرف سے رواں ہفتے تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے رائٹر کو بتایا کہ اس اقدام کی وجہ سے 21ہزار سے زائد اساتذہ کے ملازمتوں سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔مودی حکومت نے مارچ2022میں مدارس میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی سکیم کے لیے فنڈز جاری کرنا بند کر دیے تھے ۔ اس سکیم کا آغاز کانگریس نے اپنے دور حکومت میں کیا تھا۔افتخار جاوید نے سکیم کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0