منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت نے تحقیقاتی اداروں کو سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے کام پر لگا دیا ہے، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 997 | 12 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سیاسی رہنمائوں کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے تحقیقاتی اداروں کو مخالف سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے کام پر لگا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور دیگر کو سیاسی رہنماؤں کو بلا جواز پوچھ گچھ کیلئے طلب کرنے کے کام پر لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد کشمیری سیاسی رہنماو¿ں کو ہراساں کرنا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو طلب کرنے پر اپنے ردعمل میں کیا۔ فاروق عبداللہ کو گزشتہ روز سری نگر میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ صحت کی خرابی کے باعث ای ڈی دفتر نہیں گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0