بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مسلح افواج ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی نظام کو جدید بنا رہی ہے: آرمی چیف

       
مناظر: 600 | 13 Jan 2024  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی نظام کو جدید بنا رہی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق ’البیزا تھری 2024‘ کے دوران مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقیں دیکھیں، جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم (SHORADs) اور توسیعی مختصر رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔ مشق کے دوران پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کو بڑھانے کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور سنگ میل کے طور پر ہائی میڈ سسٹم پہلی بار فائر کرنے کے لیے دوسرے ہتھیاروں کے نظام کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ قبل ازیں آرمی چیف نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کا دورہ بھی کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0