اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

عمر عبداللہ کی مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی کمپلیکس میں ٹی وی سیریز شوٹنگ کی مذمت

       
مناظر: 621 | 13 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے انتظامیہ کیطرف سے نام نہاد قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے اندر ایک ہندی ٹی وی سیریل کی شوٹنگ کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ” شرمناک“ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس عمر عبداللہ نے ”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں کہا” جہاں ایک زمانے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے منتخب نمائندے بہت اہمیت کے حامل معاملات پر قانون سازی کرتے تھے، اب اداکار اور اداکارائیں اسے ٹی وی ڈراموں کے سیٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ نے جمہوریت کی علامت کو، جہاں وہ کبھی بیٹھ کر حکومت کرتے تھے، اس افسوسناک حالت تک پہنچا دیا ہے۔

ہندی زبان کی ٹی وی سیریز ” مہارانی “ کی عکس بندی گزشتہ برس جون میں جموں میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر کی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0