منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

بارہمولہ میں بھارتی فوج کا اہلکار پراسرارطورپر ہلاک

       
مناظر: 345 | 13 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی پراسرارطورپر ہلاک ہوگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کاکہنا ہے کہ فوجی اہلکار ضلع کے ایک فارورڈ علاقے میں ایک آپریشنل ٹاسک انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔فوج نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات پیش آیا۔ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت گنر گرپریت سنگھ کے طور پر کی ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست پنجاب کے علاقے گرداس پور سے ہے۔