جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

بلیدہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے5 جوان اعزاز کیساتھ سپرد خاک

       
مناظر: 379 | 15 Jan 2024  

 

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 سالہ سپاہی ٹیپو رزاق شہید، 24 سالہ سپاہی سنی شوکت شہید کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، 23 سالہ سپاہی شفیع اللہ کی لسبیلہ، 25 سالہ لانس نائیک طارق علی کی اورکزئی میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 25 سالہ سپاہی محمد طارق خان شہید کی میانوالی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، شہداء کے لواحقین، اہل علاقہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0