منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

طویل خشک موسم کے دوران سرینگر میں 14سالوں میں موسم سرماکاگرم ترین دن ریکارڈ

       
مناظر: 871 | 15 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں موسم سرما کا غیر معمولی انداز جاری ہے کیونکہ سرینگر میں ہفتے کے آخر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 14سالوں میں ”چلہ کلاں”کے وسط میں جو موسم سرما کا سرد ترین دورہوتاہے،گرم ترین دن تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نہ صرف سرینگر بلکہ کئی اسٹیشنوں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6سے8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور بانہال اسٹیشن پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرینگر میں15ڈگری سینٹی گریڈجبکہ جموں میں8.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کا درجہ حرارت ایک صدی میں چھٹا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا کیونکہ سرینگر میں 23جنوری 2003کو 15.1 ڈگری، 9 جنوری 1976کو 15.5 ڈگری، 31جنوری 2001کو 15.7 ڈگری، 25جنوری 2010کو15.8اور 23جنوری 1902کو 17.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاتھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ بہت سے اسٹیشنوں پر رواں موسم میں غیر معمولی طور پر گرم درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے اوراس سال 11جنوری کو پارہ 23.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاجو اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ انہوں نے کہا کہ خشک موسم 23جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0