نئی دلی(نیوز ڈیسک ) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما منی شنکرائیرنے کہا ہے کہ رام مندر کا افتتاح نریندر مودی کو بھاری پڑے گاکیونکہ چاروں شنکر اچاریوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
منی شنکر ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہندو دھرم کے چار مسلمہ شنکر اچاریوں نے مودی کے ہاتھو ں مندر کے افتتاح کو سخت ناپسند کیا ہے لہذا یہ مودی کیلئے بھاری پڑنے والا ہے۔انہوںنے کہا کہ جیوتر مٹھ اترا کھنڈ کے شکر اچاریہ اوی مکتیشور آئند سرووتی کہہ چکے ہیں کہ چاروں شنکر اچاریاؤں میں سے کوئی بھی ایودھیا نہیں جائے گاکیونکہ پوری طرح سے تعمیر ہونے سے قبل مندر کا افتتاح کرنا شاشتروں (اخلاقیات) کے خلاف ہے ۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ بیشتر ہندوؤں نے کبھی بھی ہندو توا جماعت کو ووٹ نہیں دیا ، یہ انتخابات کا طریقہ کار ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دس برس سے ہندو توا کا اقتدار ہے۔