ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 432 | 16 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کشمیری عوام کو معاشی اور سیاسی طورپر نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے واگورہ میں پانچ دیہات کے لو گ بجلی کے بلوں اضافے کے خلاف احتجاج کیلئے اکٹھے ہوئے ۔ وترگام واگورہ، کائوچک، شیخ پورہ، درد پورہ، شیر پورہ اور ہرنار کے رہائشی واگورہ میں محکمہ بجلی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود ان سے بجلی کے اضافی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔ درد پورہ کے رہائشی عبدالغفار نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کے بلوںمیں اضافہ ان کیلئے ناقابل قبول ہے۔ مشتعل مظاہرین نے کہاکہ انہیں صرف چار گھنٹے کیلئے بجلی فراہم کی جاتی ہے تاہم بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کیاگیا ہے ۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر بجلی کے اضافہ بل واپس نہ لیے گئے تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0