ہفتہ‬‮   13   ستمبر‬‮   2025
 
 

پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

       
مناظر: 640 | 16 Jan 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیاں ضلع کی تحصیل منڈی کے علاقوں ساوجیاں میں سراغ رساں کتوں اور فضائی نگرانی کی مدد سے شروع کیں۔
ادھر ضلع پونچھ کے علاقوں کرشنا گھاٹی، دھرتی، دھارا، مگند اور جلس میں بھی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔