منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

لکی مروت کے 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کر دیئے گئے

       
مناظر: 788 | 17 Jan 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لکی مروت میں دہشتگردوں کے دو حملے ناکام بنا دیئے گئے،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیرتک جاری رہا، جس کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔ ڈی پی او طارق حبیب نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔
دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کے بعد پولیس نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے حملہ ناکام بنایا تھا، جس پر ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانون کے حوصلے کو سراہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے پولیس چوکی 15 پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0